ابنا: روسي خبررساں ايجنسي ريانو وستي سے بات چيت کرتے ہوئے وزارت خارجہ ايران کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطي کا علاقہ مسئلہ فلسطين و بيت المقدس اور اقتصادي معاملات کے لحاظ سے انتہائي اہميت کا حامل ہے- انہوں نے کہا کہ امريکہ اپني مرضي کا مشرق وسطي قائم کرنے کي مسلسل کوشش کرتا چلا آرہا ہے اور ہر اس ملک سے مقابلہ پر اتر آتا ہے جو اس کے اس منصوبے کي مخالفت کرے-
وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائيل کے لئے امريکي حمايت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے يہ بات زور ديکر کہي کہ امريکہ کو اسرائيل کے تحفظ کے علاوہ کسي بات کي فکر نہيں ہے اور جو کچھ شام ميں ہورہا ہے وہ اسرائيل کے خلاف تحريک مزاحمت کو کچلنے کي سازش ہے جس ميں بارہ سو شامي فوجي مارے جا چکے ہيں-
رامين مہمان پرست نے خطے کي تبديليوں کے بارے ميں ايران کے موقف کي وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ايران خطے کي تبديليوں کے بارے ميں پر اميد ہے- انہوں نے کہا کہ خطے کي تحريکيں عوام چلارہے ہيں اور ايران سمجھتا ہے کہ ان تبديليوں کي صورت ميں خطے ميں امريکہ کے لئے کوئي جگہ باقي نہيں بچے گي.
............
/169